کانگریس کے ریاستی صدر کشور اپادھیائے نے اعلی تعلیم کے وزیر دھن سنگھ راوت
کے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وندے ماترم بولنے کے لئے
کوئی مجبور نہیں کر سکتا ہے۔ کشور نے کہا کہ وہ اگلے ایک ماہ تک کسی بھی
پروگرام میں وندےماترم نہیں گائیں گے ، کوئی انہیں اتراکھنڈ سے نکال کر
دکھائے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اتراکھنڈ کے وزیر برائے اعلی تعلیم دھن سنگھ راوت
نے کہا تھا کہ اتراکھنڈ میں رہنا ہے وندے ماترم کہنا ہے۔ یہی نہیں وزیر
اعلی ترویندر سنگھ راوت نے بھی دھن سنگھ کے بیان کی حمایت کی تھی۔
جمعرات کو دہرادون میں میڈیا سے روبرو ہوتے
ہوئے ریاستی کانگریس کے صدر
کشور اپادھیائے نے کہا کہ وندےماترم سے حب الوطنی ثابت نہیں ہوتی۔ کشور نے
زور دے کر کہا کہ کوئی کسی کو وندے ماترم کہنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اگلے ایک ماہ تک کسی بھی پروگرام میں وندےماترم نہیں
گولیں گے، اگر کسی میں ہمت ہے تو انہیں اتراکھنڈ سے باہر کر کے دکھائے۔
کشور اپادھیائے نے کہا کہ بی جے پی کی وجہ سے ہی کشمیر میں حالات خراب ہیں۔
ایسا ہی رہا تو کشمیر ہندوستان کے ہاتھ سے نکل سکتا ہے۔
ریاستی کانگریس صدر نے بی جے پی کو للکارتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی کے لوگ اتنے بڑے محب وطن ہیں تو ہند-پاک سرحد پر لڑنے جائیں۔